امریکہ:بدترین برفانی طوفان،نظام زندگی مفلوج،کروڑوں شہری متاثر

0
29

امریکہ میں شدیدترین برفانی طوفان سےنظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا،کروڑوں شہری متاثر،سکول بند کر دئیےگئے۔ہزاروں پروازیں بند کرناپڑگئیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق برفانی طوفان سے امریکہ میں معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گیا،شدیدسردموسم اورطوفان سے6کروڑسےزائدشہری متاثر ہوئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق برفانی طوفان کےباعث امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری کاایک دہائی کا ریکارڈٹوٹ گیا،نیویارک میں 2فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔برفباری سےسڑکیں بنداورسفری خلل پیدا،ہزاروں پروازیں منسوخ یاتاخیرکاشکارہوگئی۔
امریکی ریاست کینٹکی ،ورجینیا،ویسٹ ورجینیا،کنساس،آرکنساس اورمیسوری برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں،طوفان کےباعث ان ریاستوں میں ہنگامی حالت کااعلان کردیاگیا،حکومت نےمتعددریاستوں میں سکول بندکردیے۔ بےگھر افرادکوبھی سڑکوں سےشیلٹرہومزمنتقل کردیا۔

Leave a reply