سیٹیلائٹ اور سمارٹ فون میں بنیادی فرق کیا؟دونوں کیسے کام کرتے ہیں؟

0
28

سیٹیلائٹ اورسمارٹ فون میں بنیادی فرق کیا ہے؟دونوں فون کس طرح کام کرتے ہیں؟ سیٹیلائٹ فون آخر ہے کیا؟ اور یہ سمارٹ فون سے کس طرح مختلف ہے؟ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دونوں جدید مواصلاتی ذرائع کے بنیادی اصولوں کو واضح کر دیا۔
سمارٹ فونز عام طور پر ٹیلیفون ٹاورز اور انٹرنیٹ نیٹ ورکس کے ذریعے کام کرتا ہے، یعنی کال کرنے، پیغام بھیجنے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئے نیٹ ورک ضروری ہے اور اگر نیٹ ورک کوریج نہ ہو تو سمارٹ فونز کارآمد نہیں رہتے۔سیٹیلائٹ فون ٹیلی کام ٹاورز کی بجائے زمین کے اوپر موجود سیٹیلائٹس سے براہِ راست منسلک ہوتاہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے استعمال کرنے کیلئے کسی نیٹ ورک ٹاور کی ضرورت نہیں ہوتی،یوں سیٹیلائٹ فونز ایسے مقامات پر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں ،جہاں کوئی ٹیلی کام نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوتا، جیسے کوئی جنگل، صحرا، پہاڑی یا سمندری علاقہ وغیرہ۔
یہی وجہ ہے کہ سمارٹ فون کی نسبت سیٹیلائٹ فون قدرتی آفات جیسے زلزلے یا سیلابی صورتحال کے دوران بھی کام کر سکتا ہے،اسی لیے زیادہ ترسکیورٹی مقاصد، ریسکیو اور دیگر حفاظتی آپریشنز میں انہیں استعمال کیا جاتا ہے، تاہم سیٹیلائٹ فون کےصارفین کیلئے کئی چیلنجز اور حدود و قیود بھی ہیں، جن میں سیٹیلائٹ فونز کی بھاری قیمت کیساتھ اس کے وزن اور سائز کا زیادہ ہونا شامل ہے ، جس بنا پر اسے ہروقت ساتھ رکھنا ایک مشکل عمل ہے۔اس کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں سکیورٹی وجہ کی بنا پر سیٹیلائٹ فونز کے استعمال پر پابندی بھی عائد ہے۔

Leave a reply