190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ ایک بارپھرموخر

0
48

190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ ایک بارپھرموخرکردیاگیا۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانا190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ سنانےکےلئے اڈیالہ جیل پہنچے،بانی تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہوئےاورنہ ہی دونوں کے وکلاعدالت میں پیش ہوئے۔
جج ناصرجاویدرانانےریمارکس دئیےکہ 6جنوری کومیں ٹریننگ پرتھااس لئے فیصلہ نہیں سناسکا،آج فیصلہ بلکل تیاراوردستخط شدہ میرےپاس ہے،بشریٰ بی بی کوآج فیصلہ سنائےجانےکاعلم تھالیکن وہ پیش نہ ہوئیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کودومرتبہ پیغام بھجوایالیکن وہ بھی پیش نہ ہوئے۔
دوران سماعت جج ناصرجاویدراناکاریمارکس میں کہناتھاکہ صبح ساڑھےآٹھ بجے سےکمرہ عدالت میں موجودہوں ملزمان اوروکلاپیش نہیں ہوئے،ہم دوگھنٹےسے مسلسل انتظارکررہےہیں،ٹرائل کےدوران بھی ملزمان کومتعددمواقع دیے گئے ۔
بعدازاں عدالت نے190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ 17جنوری تک موخر کر دیا ۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت کےدوران ملزمان کےوکلاعدالت میں پیش نہ ہوئے،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے،وکلا کے تاخیر سےپہنچنےپرجج نےاظہاربرہمی کیا۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ تیسری بارموخرکردیاگیا۔احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانااڈیالہ جیل سےروانہ ہوگئے۔
واضح رہےکہ اس سےقبل احتساب عدالت نےفیصلہ سنانےکی پہلے23دسمبرپھر6جنوری اورپھر13جنوری کی تاریخ مقررکی تھی۔

Leave a reply