
مصر جا کر تعلیم حاصل کرنیوالے پاکستانی طالبعلموں کیلئے خوشخبری، جامعہ الازہر نے پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان کر دیا۔
مصر کے شہر قاہرہ میں قائم قدیم ترین تعلیمی ادارے جامعہ الازہر نے پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد نے وفاقی وزیر تعلیم کی درخواست پر کیا ہے۔
مصر ی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس دینی تعلیم کیساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دے گا، جس سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے میں مدد ملے گی۔
مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد کا کہنا ہےکہ پاکستان کو اپنے طالبعلموں کو الازہر یونیورسٹی ضرور بھیجنا چاہیے، تاکہ انہیں ایک ہزار سال قدیم دینی تعلیمی ادارے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع میسرآئے۔ جامعہ الازہر خواتین کی تعلیم کا بڑا حامی ہے اور اس وقت الازہر یونیورسٹی میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں۔
لاہور چڑیا گھر میں نایاب قسم کے جانوروں کے دلفریب مجسمے نصب
اکتوبر 13, 2025پنجاب: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کومتوقع
اکتوبر 13, 2025لاہورشہر کا فضائی معیار آج غیر صحت بخش رہنے کا امکان
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اینڈرائیڈ فونز کیلئے بہترین سیکیورٹی فیچر متعارف
اگست 21, 2024 -
پاک امریکہ تعلقات میں مثبت پیشرفت:ڈونلڈ بلوم
جولائی 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔