جن لوگوں کوپی ٹی آئی سیاسی قیدی سمجھتی ہےان کی فہرست دیں،راناثنااللہ

0
21

وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ نےکہاہےکہ جن لوگوں کوپی ٹی آئی سیاسی قیدی سمجھتی ہےان کی فہرست دیں۔
وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ کاکہناتھاکہ کسی بھی جمہوری اورسیایسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضا ہوتےہیں،مذاکرات کےہم اس وقت بھی حامی تھےجب اپوزیشن میں تھے،جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرےگی توہم پارٹی اوراتحادیوں کےپاس لےکرجائیں گے،ان کےتحریری مطالبات پربحث کےبعد کوجواب دیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ میٹنگ میں ہم نےکہاتھاکہ جوڈیشل کمیشن کےٹی او آرز کیا چاہتےہیں،پھرکیاجوڈیشل کمیشن کی سربراہی کےلئےبھی آپ کی کیاکوئی شرط ہے یانہیں،اس جوڈیشل کمیشن کےاختیارات کیاہوں گے،وہ رپورٹ کتنی دیرمیں پیش کرےگا،اہمیت توان چیزوں کی ہےجس پرابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔
لیگی رہنماکاکہناتھاکہ جن لوگوں کوپی ٹی آئی سیاسی قیدی سمجھتی ہےان کی فہرست دیں،پی ٹی آئی قیدیوں کی فہرست دیں ہم پھرجواب دےسکیں گےکہ وہ سیاسی قیدی ہیں یانہیں،پی ٹی آئی والےکن لوگوں کوسیاسی قیدی سمجھتےہیں؟کیاان لوگوں کاسٹیٹسں سیاسی قیدیوں کاہےیاانہوں نےکوئی اورجرم کیاہے،یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن کےلئے وقت لگ سکتاہے،مشورہ ہےچیزوں پرتسلی،تحمل کیساتھ بات کریں،کوشش کریں اتفاق رائےپرپہنچیں۔
راناثنااللہ کامزیدکہناتھاکہ اُمیدہےکل جومیٹنگ ہونےجارہی ہےاس میں پی ٹی آئی اپنی فہرست دے گی، اُمیدہےپی ٹی آئی کل جوڈیشل کمیشن سےمتعلق اپنی شرائط بتائےگی،ہم ان کےمطالبات کاجواب تحریری طورپردیں گے،یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن کےلئے وقت لگ سکتاہے،توہم ان سےکچھ چیزوں کی توقع ضرورکریں گے۔

Leave a reply