بینچزکےاختیارت کاکیس مقررنہ ہونےکامعاملہ،جسٹس منصورعلی شاہ برہم

0
15

بینچزکےاختیارت کاکیس مقررنہ ہونےکامعاملہ،جسٹس منصورعلی شاہ سپریم کورٹ سٹاف پربرہم ہوگئے۔
مقدمہ میں فریق کےوکیل بیرسٹرصلاح الدین جسٹس منصورعلی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس منصورعلی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرارنذرعباس کوفوری طور پر طلب کرلیا۔
وکیل صلاح الدین نےکہاکہ کراچی سےصرف اسی کیس کیلئےآیاہوں لیکن کازلسٹ جاری نہیں ہوئی،عدالت نےآج کیلئےمقدمہ مقررکرنےکاحکم دیاتھا ۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےکہاکہ ہمیں اس حوالےسےکچھ نہیں بتایاگیا۔ایڈیشنل رجسٹرارکوفوری بلائیں تاکہ پتاچلےکیس کیوں نہیں مقررہوا۔
جسٹس منصورعلی شاہ سپریم کورٹ سٹاف پربرہم ہوئے۔
ڈپٹی رجسٹرارسپریم کورٹ ذوالفقارعلی عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈپٹی رجسٹرار ذوالفقارعلی نےکہاکہ کمیٹی کےحکم پر ہم نےمقدمات لگائےہیں،کمیٹی اجلاس میں وہ مقدمہ آئینی بینچ کوبھجوانےکافیصلہ ہوا،27جنوری کومقدمہ مقرر کیا جائےگا۔
سپریم کورٹ نےڈپٹی رجسٹرارکوکمیٹی اجلاس کاتمام ریکارڈلانےکاحکم دیا،میں کمیٹی کاممبرہوں اجلاس کامجھےپتہ نہیں چلا۔
جسٹس عائشہ ملک نےریمارکس دئیےکہ ہماری ریگولرکازلسٹ بھی تبدیل کردی گئی،جومقدمات ہم سن رہےتھےانکوکیوں تبدیل کیا۔
جسٹس منصورشاہ نےاستفسار کیاکہ کیاسپریم کورٹ کاحکم کمیٹی کوبتایاتھا؟جس پر ڈپٹی رجسٹرارذوالفقارنےجواب دیاکہ جی کمیٹی کوعدالتی حکم بارےبتایاتھا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےحکم دیاکہ ہم بیٹھیں ہیں،تمام ریکارڈاوراحکامات فوری لےکرآئیں۔
بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو توہین عدالت کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں، کیس کی سماعت کل ساڑھے 9 بجے پہلے نمبر پر کریں گے، جنوری کو عدالت نے ہدایت کی تھی کہ بیس جنوری کو ایک بجے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Leave a reply