انتخابی دھاندلی کاکیس:عدالت کی عمران خان کےوکیل کو اہم ہدایت

0
22

انتخابی دھاندلی کاکیس، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کے لیے مزید وقت دینے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عمران خان کےوکیل حامدخان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کے لیے مزید وقت دینے کی ہدایت کی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اگر وکیل حامد خان کو الیکشن کمیشن پر شکایت ہے تو انہیں متعلقہ فارم پر جانا چاہیے تھا۔ ہر امیدوار کے نوٹیفکیشن کے لیے عدالت کو معلومات فراہم کرنی ہوں گی اور فارم 45 یا 47 میں سے کوئی ایک صحیح ہوگا، جس کے لیے انکوائری کی ضرورت ہوگی۔
وکیل حامد خان نے کہا کہ وہ صرف اعتراضات دور کرنے آئے ہیں، مگر جسٹس جمال خان مندوخیل نے انتخابی دھاندلی کے معاملے پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ کیا پورے خیبرپختونخواہ سے بلوچستان تک تمام انتخابات غلط تھے؟
جسٹس جمال خان مندوخیل نے یہ بھی وضاحت کی کہ ہر حلقہ کی علیحدہ انکوائری ہوگی اور ہر امیدوار کو اپنے حلقہ کے الزامات بتانے ہوں گے۔
عدالت نے کہا کہ 184 کے تحت دائرہ اختیار اس عدالت کا نہیں ہے، اور یہ کمزوری ہے کہ ابھی تک سوموٹو نہیں لیا جا سکا۔ وکیل حامد خان سے درخواست کی گئی کہ وہ تیاری کے ساتھ آئیں۔
کیس کی سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ڈپٹی سپیکر نے بھی اس معاملے پر کمیٹی بنائی ہے، مگر عدالت نے کہا کہ ان کا اس کمیٹی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔آخر میں عدالت نے کیس کی مزید تیاری کے لیے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Leave a reply