کہیں برفباری ،کہیں بارش محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
22

ملک بھرمیں کہیں برفباری اورکہیں بارش محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں ہلکی دھندچھائےرہنےکی توقع ہے، اسلام آباداورگردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کےعلاوہ تیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرد،مطلع جزوی ابرآلود،بارش اورہلکی برفباری کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورمطلع ابرآلودرہنےکاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔
کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر قائد میں جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 23 اور 24 جنوری کے دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنےکا امکان ہے، اس کے علاوہ فروری کے ابتدائی ہفتے میں بھی موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

Leave a reply