چیمپئنزٹرافی سےقبل بھارت کاپروپیگنڈاایک بارپھرناکام

0
34

چیمپئنزٹرافی سےقبل بھارت کاپروپیگنڈاایک بارپھرناکام،بھارتی کرکٹ بورڈکے مبینہ طورپرٹیم کی جرسی پرپاکستان کانام پرنٹ کرنےپراعتراض اٹھانےپرآئی سی سی نےنوٹس لےلیا۔

ترجمان آئی سی سی کاکہناہےکہ تمام ٹیموں کواپنی جرسی پرمیزبان ملک پاکستان کے نام کےساتھ لوگوپرنٹ کرناہوگا،ٹورنامنٹ کالوگومیزبان ملک کےنام کےساتھ لگاناہرٹیم کی ذمہ داری ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی کسی بھی کٹ پرلوگونہ ہونےکانوٹس لےسکتا ہے ،بھارتی کرکٹ بورڈنےمبینہ طورپرٹیم کی جرسی پرپاکستان کانام پرنٹ کرنے پر اعتراض اٹھایاتھا،آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی شرٹ پرپاکستان کانام ہٹانےکی تردیدکردی۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کے لیے آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو استعمال کرنا لازمی ہے، تمام ٹیمیں پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس آئی سی سی کو منظوری کے لیے بھیجتی ہیں، لوگو کا درست استعمال نہ ہونے پر آئی سی سی فوری طور پر کٹ کو مسترد کر دیتی ہے، لوگو کا درست استعمال نہ کرنا کلودنگ اینڈ ایکوپمنٹ ریگولیشن کی خلاف ورزی ہوگی۔

Leave a reply