چاند کا بے ضرر ٹکڑا زمین سے دُور کیوں جا رہا ہے؟جانیے دلچسپ تفصیلات

چاند کا بے ضرر ٹکڑا زمین سے دُور کیوں جا رہا ہے؟زمین کے افق پر تقریباً 2 ماہ قبل نمودار ہونیوالا چمکتا ہوا سٹیرائڈ ، شہابیہ اگرچہ چاند تو نہیں ، تاہم زمین کے چاند کا اہم ٹکڑا ضرور ہے۔چاندکا یہ ٹکڑا اب کہاں جا رہا ہے؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ماہرین کے مطابق یہ شہابیہ ممکنہ طور پر چاند سے الگ ہونیوالی چٹان ہے، لیکن اب چاند کا یہ بے ضرر ٹکڑا سورج کی کشش کے باعث زمین سے دور جا رہا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق یہ چٹان اس وقت چاند سے ممکنہ طور پر الگ ہو گئی تھی، جب ایک شہابیہ اس زور سے چاند سے ٹکڑایا تھا کہ وہاں ایک گڑھا بن گیا اور ایک چٹان اس جگہ سے الگ ہو کر خلا میں چلی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کا یہ بے ضرر ٹکڑا رواں ماہ جنوری کے اختتام تک پھر زمین کے قریب آئے گا اور اس وقت اس کا زمین سے فاصلہ 11 لاکھ میل ہوگا۔امریکا کے خلائی تحقیقی ادارہ ناسا اس 33 فٹ کے شہابیے کو زمین کے قریب آنے پر ریڈار اینٹینا کی مدد سے جاننے کی کوشش کرے گا۔ تکنیکی طور پر یہ بے ضرور ٹکڑا چاند نہیں، لیکن اس کے باوجودامریکی خلائی ادارے ناسا کیلئے یہ بہت اہم شے ہے۔چھوٹے سے چاند کے نام سے پکارا جانیوالا یہ آبجیکٹ زمین کی کشش ثقل اور مدار میں مکمل طور پر نہیں آیا اور ابھی زمین سے 20 لاکھ میل دور ہے۔
فلکی طبیعیات کے ماہرین نے چاند سے الگ ہو جانیوالے اس چٹانی ٹکڑے کو دریافت کیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹکڑا رواں سال جنوری کے بعد زمین سے بہت دور شمسی نظام میں داخل ہوگا اور پھر 30 برس بعد 2055 میں دوبارہ زمین کے قریب آئے گا۔
یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بجلی و گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، سینیٹرز بھی پھٹ پڑے
فروری 15, 2024 -
پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ نےون ڈےسکواڈکااعلان کردیا
دسمبر 13, 2024 -
وفاقی کابینہ کااجلاس طلب ،11نکاتی ایجنڈاجاری
اکتوبر 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔