وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ کوئی سیاسی جماعت یاشخص ریاست کوجھکانہیں سکتے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازپنجاب میں انقلابی اقدامات کررہی ہیں،اس وقت پاکستان میں دوطرح کی سیاست ہورہی ہے،پنجاب میں خدمت کی سیاست ہورہی ہے،پنجاب میں کاشتکاروں کوکسان کارڈدئیےجارہےہیں،کسان کارڈ سےکاشتکاروں نے50فیصدیوریااستعمال کی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ فتنہ فسادپارٹی نےکسان کارڈپربھی سیاست کی،فتنہ فسادپارٹی نےبچوں کی برین واشنگ کی تھی،گندم کی بوائی کو سیٹلائیٹ کےذریعےمانیٹرکیاجارہاہے،کےپی کےبچےبھی وزیراعلیٰ پنجاب سےلیپ ٹاپ کی ڈیمانڈکررہےہیں،سیاسی مخالفین ہماری خدمات سےخوفزدہ ہیں۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ لاکھوں افرادکورمضان نگہبان پیکج ملےگا،مریم نوازصرف منصوبوں کاافتتاح نہیں ،عمل بھی کرتی ہیں،بانی جلسوں میں عورتوں کانام لیتاتھااوربدتمیزی کرتاتھا،مریم نوازکی پالیسیزکوبھی فتنہ پارٹی نےسیاست کی نذرکیا،بانی پی ٹی آئی کوسزاہوئی توکون باہرنکلا؟کوئی سیاسی جماعت یاشخص ریاست کوجھکانہیں سکتے۔
پیکاقانون کی کس شک پراعتراض ہےبتایاجائے،عطااللہ تارڑ
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔