چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ اسلام آبادمیں فیصلےلیےجاتےہیں ،ٹیرف سیٹ کیےجاتےہیں۔
کراچی میں تاجروں کےاعزازمیں ظہرانہ سےخطاب کرتےہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ مل کرآپ کےمسائل کاحل نکالیں گے،آپ کےمسائل کاحل بہت پہلےنکل جاناچاہیےتھا،اس صوبےمیں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے،آپ کووزیراعلیٰ یابیوروکریسی سےشکایت ہےتو مجھے بتائیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آج آپ سےبھتہ نہیں مانگاجارہا،آپ کےمسائل کاحل نکالناہماری ذمہ داری ہے،آج ماضی کی طرح کراچی کےتاجروں کوکوئی خطرہ نہیں ہے،کیامیں نےکبھی آپ کوتنگ کیا؟میں کیوں چاہوں گامیرےیامیری حکومت کےنام پرکوئی تاجروں کوتنگ کرے۔
بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ کراچی میں آج صنعتوں کوزبردستی بندنہیں کرایاجاتا،آپ کےمسائل کاحل بہت پہلےنکل جاناچاہیےتھا،اسلام آبادمیں فیصلےلیےجاتےہیں ،ٹیرف سیٹ کیےجاتےہیں،جتناسعودی عرب کےپاس تیل ہےاتناسندھ کےپاس کوئلہ ہے،سندھ میں آتاہوں توکونساایساعلاقہ ہےجہاں لوڈشیڈنگ نہیں ،یہ کیسی حکومت ہےجوآئین کونہیں مانتی،یہی شکایت ہمیں پی ٹی آئی حکومت سےبھی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔