ریلوےکا ملتان سے ڈی جی خان کیلئے ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ

0
22

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،پاکستان ریلویز کا ملتان سے ڈی جی خان کیلئے ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ،ملتان سے ڈی جی خان ٹرین سروس بحال کرنے کیلئے آزمائشی ٹرین چلائی گئی۔
ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 2010 سے بند ٹرین کی بحالی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان ریلویز نے ملتان سے ڈی جی خان تک گزشتہ دنوں سپیشل ٹرائل ٹرین چلائی، جس کا مقصد ٹریک کا جائزہ لینا تھا، ریلوے ملتان ڈویژن کے انجینئرنگ اور کمرشل افسران ٹرائل کا حصہ تھے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ڈی جی خان سیکشن پر 2010 سے ریل کی سروس بند ہے، ٹرائل ٹرین چلانے کا بنیادی مقصد بند ریلوے سروس کی بحالی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران فیلڈ کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کریں گے، جس کا جائزہ لینے کے بعد ملتان ڈی جی خان ٹرین سروس چلانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ٹرین کا سفر سستا اور آرام دہ ہونے کیساتھ رومانوی بھی ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے روزانہ ہزاروں مسافر ریل کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں، لہٰذا ریل کے مسافروں نے پاکستان ریلویز کی طرف سےملتان سے ڈی جی خان کیلئے ٹرین سروس کی بحالی کے فیصلے پر اظہارِ مسرت کیا ہے۔

Leave a reply