چیمپئنزٹرافی:بھارت پر قذافی سٹیڈیم کا خوف، وجہ سامنے آگئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی میں شکست کاڈریابھارت پر قذافی سٹیڈیم کا خوف، وجہ سامنے آگئی۔
چیمپئنزٹرافی کرکٹ کپ کے بڑے معرکے کےلئے پاکستان میں میدان سج گیا ہے۔لاہورکا قذافی سٹیڈیم تعمیر نو کے بعد غیرملکی ٹیموں کی میزبانی کےلئے تیار ہے۔ پاکستان کی سرزمین پر کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے بھارت پر خوف طاری ہے۔
بھارت کی کرکٹ ٹیم پاکستان، خاص طور پر قذافی سٹیڈیم کیوں نہیں آنا چاہتی؟ اسکے خوف کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے؟
قذافی سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچوں اور ون ڈے میچوں کے ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی ٹیم اس میدان میں شکست سے خوف زدہ ہے۔کیونکہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے دنیا کی تمام ٹیموں کے مقابلے میں قذافی سٹیڈیم میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں اور ون ڈے میچوں میں ریکارڈ میچز جیتے ہیں۔بھارتی ٹیم اس لئے قذافی سٹیڈیم کے میدان میں اترنے کا خطرہ مول نہیں لیتی۔شدید نفسیاتی دباو کا شکار ہے۔
کرکٹ کے ریکارڈ کے مطابق1959 سے لیکر2022تک قذافی سٹیڈیم میں دنیا کی مختلف ٹیموں نے 41 ٹیسٹ میچز کھیلے، 22ٹیسٹ میچز ڈرا رہے، جبکہ فیصلہ کن 19 ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان نے ریکارڈ 12 ٹیسٹ میچز جیتے۔ ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھارت اور پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیسٹ میچ جیتنے کا خواب پورا نہ کرسکا۔پاک بھارت 7ٹیسٹ میچز میں سے پانچ ٹیسٹ ڈرا ہوئے جبکہ 2 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے اپنے حریف بھارت کو بدترین شکست دی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ایک روزہ میچوں میں بھی پاکستان کا ریکارڈ دنیا بھر کی ٹیموں کے مقابلے میں شاندار رہا۔ 1978 سے 2023 تک پاکستان نے قذافی سٹیڈیم میں دنیا کی تمام بڑی ٹیموں کے خلاف 67 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں، جس میں غیر معمولی تناسب سے پاکستان کو 35 ایک روزہ میچوں میں شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔ ان ٹیموں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساوتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش،زمبابوے، نیوزی لینڈ اورہالینڈ شامل ہیں۔ انگلینڈ کو6 ایک روزہ میچوں میں 4-2 سے شکست دی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 میچوں میں پاکستان نے 5-1 سے فتح سمیٹی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔ آسٹریلیا 8 میچوں میں کامیابی کے تناسب میں برتری کا خواب پورا نہ کرسکا، یہ تناسب 4-4 سے برابر رہا۔ ساوتھ افریقہ کے ساتھ 3-3 جبکہ زمبابوے کو 5 میچوں میں 4 میچوں میں شکست دی اورایک میچ برابر رہا۔
بھارت کی کرکٹ ٹیم کو قذافی سٹیڈیم میں ایک روزہ دو تاریخی میچوں میں 1989 اور1996 میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کو قذافی سٹیڈیم میں صرف دو ایک روزہ میچوں میں کامیابی ہوئی مگر مجموعی طور پر ٹیسٹ میچوں اور ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی فتح کا تناسب بھارت کے مقابلے میں غیرمعمولی طورپرزیادہ ہے۔بھارت کو ایک مسئلہ اور درپیش ہےکہ لاہوری شائقین کا پرامن مگر غیرمعمولی جوش و خروش اسے نفسیاتی طور پر شکست پر مجبور کردیتا ہے۔
اب چیمپئن ٹرافی میں دنیا بھر کی نامور ٹیمیں پاکستان کے پرامن ماحول میں بڑے ایونٹ کو انجوائے کرنے آرہی ہیں، بھارت نے کھیل میں تعصب لاکر اپنے آپ کو ایونٹ سے پہلے ہی شکست خوردہ تسلیم کرلیا ہے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی:پاکستان نے15رکنی سکواڈکااعلان کردیا
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024 -
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی 3 ماہ کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی
اپریل 2, 2024 -
میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کر دیا
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔