ناسا کا سیارے مشتری کے بارے میں حیران کن انکشاف،امریکی خلائی ادارے ناسانے سیارہ مشتری کی حیرت انگیز تصویر جاری کردی۔
ڈولفن کلاؤڈ کی تصویر ناسا کے جونو سپیس کرافٹ نے اتاری ہے، جو کسی فلمی منظر کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ناسا کے جونو خلائی جہاز کی مشتری پر ڈولفن کی شکل والے بادلوں یہ حیرت انگیز تصویر سائنس کےفنکارانہ پہلو کی عکاسی کرتی دکھائی دیتی ہے۔
ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرۂ ارض کے شدید طوفانوں سے پیدا ہونیوالی یہ قلیل شکل مشتری کے ہمیشہ بدلتے ہوئے ماحول پیریڈولیاکی جھلک ہے ۔اگرچہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مشتری میں ڈولفن مچھلیاں موجود ہو سکتی ہیں، کیونکہ مشہور زمانہ دی سمپسنز کارٹون سیریزمیں ایسی پیشگوئی کی جا چکی ہے، تاہم اس سب کے باوجود جونو خلائی جہاز کی طرف سے مشتری کے ہنگامہ خیز آسمان کے اس غیر معمولی نظارے نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا ہے۔
ناسا کے خلائی جہاز جونو کی دریافتیں یاد دلاتی رہتی ہیں کہ خلا میں انتہائی حیران کن مادے اور اشیا موجود ہیں۔دراصل ناسا کا خلائی مشن جونو کافی عرصے سے مشتری کے کئی اسراروں سے پردہ اٹھارہا ہے ، جبکہ جونو سپیس کرافٹ کی طرف سے حال ہی میں ڈولفن کلاؤڈ کی تصویر نے سائنسدانوں کو ورطہ ٔ حیرت میں ڈال دیاہے۔
امریکہ میں ’’ قیامت کلاک‘‘ کی سوئی قریب آگئی
جنوری 31, 2025آئی فون SE4 کی تصاویر لیک،ایپل کی نئی ڈیوائس کیسی ہوگی؟
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |