برفباری کے شوقین سیاحوں کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے بارشوں کا نیا سلسلہ 4فروری تک جاری رہنے کی نوید سنا دی ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے شمالی علاقہ جات سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں اگلے تین سے چار روز کے دوران مزید بارش اور برفباری ہوگی، جس کےباعث پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے قبل موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،شمال مشرقی پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دیر،چترال،کوہستان،مانسہرہ،ایبٹ آباد،بٹگرام،سوات میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہےگا،مری،گلیات،گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکےعلاوہ چندمقامات پرہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ لاہور،شیخوپورہ،سیالکوٹ ،نارووال،گجرات اورگوجرانوالہ میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔منڈی بہاؤالدین ،راولپنڈی،جہلم،چکوال اورگردونواح میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہےگا،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سردجبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسردرہےگا،کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلودرہنےکےعلاوہ ہلکی بارش اوربرفباری کاامکان ہے۔
الیکشن کمیشن نےمزید7ارکان کی رکنیت بحال کردی
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |