علی بابا گروپ نے اپنی اے آئی ایپ کا نیا ماڈل لانچ کردیا۔چین کی سب سے بڑی آن لائن سٹور چلانے والی چینی کمپنی علی بابا گروپ نے بھی مصنوعی ذہانت کی ایپ کا ماڈل ’’کوین 2.5 میکس‘ ‘لانچ کردیا ۔
چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک آر1 کی ناقابل یقین کامیابی کے بعد چین کے اندر بھی کمپنیوں میں اے آئی ایپ بنانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کا مقابلہ جاری ہے۔
علی بابا گروپ نے ڈیپ سیک سے بھی زیادہ مؤثر اے آئی ماڈل تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔علی بابا نے کوین 2.5 میکس کو نئے چینی سال کے پہلے دن ریلیز کیا جب چین میں سرکاری چھٹی منائی جارہی ہے۔
چینی کمپنی بیدو اور بائٹ ڈانس بھی اپنا اے آئی ماڈل لانچ کرچکی ہیں۔ذہن نشین رہے کہ چین نے کچھ دن قبل ہی اپنی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک آر2 لانچ کی تھی، جس نے مارکیٹ میں آتے ہی اپنا سکہ جما لیا، اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے میٹا اور چیٹ جی پی ٹی جیسے بڑے ناموں کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ڈیپ سیک وی تھری اور ڈیپ سیک آر ون کو سلیکون ویلی کے ایگزیکٹوز اور امریکی ٹیک کمپنیوں کے انجینئرز نے بھی بہت سراہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
9مئی مقدمات:عدالت نے104ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی
جنوری 14, 2025 -
غزہ.اسرائیل کا تازہ حملہ.9 فلسطینی شہید
جولائی 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔