مراکشی کشتی حادثےمیں زندگی کی بازی ہارنےوالے13پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کاعمل مکمل ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق مراکش کشتی حادثےکےبعدریسکیوآپریشن میں صرف 13لاشیں ملیں جن کی شناخت کے عمل کے دوران ان کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا جب کہ کشتی حادثے کے بعد مقامی حکام کو 27 سے زائد لاشیں نہیں ملیں۔
مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ لاشیں ناقابل شناخت تھیں،ان کووطن واپس لانےکےعمل کاآغازہوچکاہے، جلد شناخت شدہ لاشوں کی فہرست وزارت خارجہ کو بھجوا دی جائے گی جس کے بعد لاشوں کی واپسی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 15 جنوری کو مغربی افریقہ سے سپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 44 پاکستانی تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔