رمضان شوگرملزریفرنس:شہبازشریف اورحمزہ شہبازبری

0
32

رمضان شوگرملزریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوبری کر دیاگیا۔
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اورحمزہ شہبازکی بریت کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتےہوئے دونوں رہنماؤں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نےکہاکہ مدعی اس کیس سےدستبردارہوچکاہے،اس کیس میں ملزمان کوسزاکاامکان نہیں،اب اس کیس کومزیدچلانےکاکوئی فائدہ نہیں،وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی بریت کی درخواست منظورکی جاتی ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازپرشوگرملزکیلئےسرکاری خزانے سےنالےکی تعمیرکاالزام تھا،نیب ترامیم کےبعدرمضان شوگرملزکیس نیب سےاینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیاگیاتھا،اینٹی کرپشن خصوصی عدالت نےوکلاکےدلائل مکمل ہونےپرفیصلہ محفوظ کیاتھاجوکہ آج سنایاگیاہے۔
یادرہےکہ 18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر شوگر ملز کے لیے گندے نالے کو 21 کروڑ روپے سے قومی خزانے کے ذریعے تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Leave a reply