پاکستان کاپرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سےزیادہ رہا،فچ رپورٹ

0
23

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی رپورٹ میں کہاگیاہےپاکستان کاپرائمری سرپلس بین الاقوامی مالیت ادارہ ( آئی ایم ایف) ہدف سےزیادہ رہا۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نےپاکستان کی معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان نےمعاشی استحکام بحالی اوربیرونی ذخائرکی بہتری میں پیشرفت کی ،قرضہ کےلئےکریڈیٹ پروفائل معاشی استحکام کی بنیادپرتیارکی جائےگی،کریڈٹ پروفائل قرضےکےاجرامیں کلیدی حیثیت رکھتی ہے،پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سےزیادہ رہا۔صوبوں نےزرعی انکم ٹیکس پرقانون سازی مکمل کرلی ہے۔
فچ رپورٹ میں کہاگیاکہ اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد کرنا صارف مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2026 میں 22 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں، مجموعی ادائیگیوں میں 13 ارب ڈالر دوطرفہ ڈپازٹس ہیں جو ہمارے خیال میں رول اوور ہوں گے۔اقتصادی سطح پر کچھ بہتر پیشرفت ہوئی ہے، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی، پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ رہا جب کہ صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کر لی ہے۔

Leave a reply