جاپان امریکہ کی سلامتی کےمعاملےپراہم اتحادی ملک ہے،ٹرمپ

0
23

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ جاپان امریکہ کی سلامتی کےمعاملےپراہم اتحادی ملک ہے۔
وائٹ ہاؤس میں جاپانی وزیراعظم کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ اگلےہفتےبہت سےممالک پراضافی ٹیرف لگائےجارہےہیں۔
صحافی نےڈونلڈٹرمپ سےسوال کیاکہ کیاجاپان پربھی ٹیرف لگےگا،جس پر امریکی صدرنےجواب دینےسےگریزکیا۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ جاپانی سٹیل کمپنی امریکی سٹیل میں بھاری سرمایہ کاری کرےگی،جاپان امریکہ کی سلامتی کےمعاملےپراہم اتحادی ملک ہے،جاپان کےساتھ امریکی تجارتی خسارہ68بلین ڈالرہے،اسےکم کریں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ شمالی کوریاکےرہنماکم جونگ کےساتھ تعلقات جاری رہیں گے،کم جونگ کےساتھ میرےتعلقات کاجاپان کوبھی فائدہ ہوگا،دنیاکےہراس رہنما سےملوں گاجہاں مشکلات پیش آرہی ہیں،ایٹمی اسلحہ کی تخفیف کےمعاملےپرمختلف ممالک کےساتھ بات کرناہوگی۔
دوسری جانب جاپانی وزیراعظم کاکہناتھاکہ امریکی صدرکےساتھ اعمادکاذاتی رشتہ قائم کرنےکی امیدرکھتےہیں،جاپان امریکہ میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا ۔

Leave a reply