
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کی سیکیورٹی کےلئےپاک فوج اوررینجرزکی تعیناتی کافیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق چیمپئنزٹرافی کی سیکیورٹی کیلئےپاک فوج اوررینجرزتعیناتی کےلئے وفاقی کابینہ نےوزارت داخلہ کی سمری منظورکرلی،پاک فوج آرٹیکل 245کےتحت تعینات کی جائےگی،پاک فوج اور رینجرزکی تعیناتی کاعمل آئندہ چندروزمیں شروع ہوگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزارت داخلہ کی جانب سےآج نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)پنجاب اورسندھ کی درخواست پر سیکیورٹی کی منظوری لی گئی،وزارت داخلہ نےفول پروف سیکیورٹی کےلئےہوم ڈیپارٹمنٹس کوہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےلئےسیکیورٹی تین لیئرزمیں ہوگی ،پہلےنمبرپرپولیس جبکہ دوسرےنمبرپررینجرزاورتیسرےنمبرپرفوج تعینات ہوگی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔