پی ٹی آئی نےسپیکر ایازصادق کی مذاکرات کی دعوت مستردکردی

0
24

تحریک انصاف نےسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی مذاکرات کی دعوت مستردکردی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کاسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی مذاکرات کی دعوت پرجواب دیتےہوئے کہناتھاکہ مذاکرات کاچیپٹربندہوگیاہے،سیاسی مذاکرات صرف خواہشات ہی نہیں مستحکم ارادوں سےہوتےہیں،حکومت کےارادےٹھیک تھےنہ ہی نیت اسی لیےتومذاکرات نہیں چل سکے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم نےمذاکرات سنجیدگی سےشروع کیے،حکومت نےمطالبات نہیں مانے،ہم اب مذاکرات نہیں کریں گے۔
واضح رہےکہ ابھی تک حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کےتین دور ہوچکےہیں،جس میں آخری اجلاس میں پی ٹی آئی نےحکومت کواپنےمطالبات کی فہرست دی تھی ،جس میں 9مئی اور26نومبر کےحوالےسےجوڈیشل کمیشن بنانااورعمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔

Leave a reply