طلباکیلئے خوشخبری: ہونہار سکالر شپ تمام صوبوں میں ملے گا

0
14

طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ہونہار سکالر شپ تمام صوبوں میں ملے گا۔ہونہار سکالر شپ کیلئے جومعیار اور اہلیت پنجاب کیلئے مقرر ہے، وہی دیگر صوبوں کے سٹوڈنٹس کیلئے مقرر کیا جائے گا ۔
ہائر ایجوکیشن کے اجلاس میں ہونیوالے اہم فیصلے سامنے آ گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکیلئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دیدی۔اجلاس میں دیگر صوبوں کے طلباو طالبات کیلئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ پنجاب میں طلبا وطالبات کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر نے کا بھی اعلان کیا گیا۔پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کیلئے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر کی گئی ہے، دیگر صوبوں کے طلباو طالبات کیلئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a reply