
کیاسمارٹ فون کا عہد ختم ہونیوالا ہے؟چیٹ جی پی ٹی کے چیف ایگزیکٹو نے سمارٹ فونز کے بارے میں حیران کن پیشگوئی کردی۔
اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ،اے آئی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اوپن اے آئی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے پیشگوئی کی ہے کہ بہت جلد سمارٹ فونز کا عہد ختم ہو جائے گا۔
اپنےایک انٹرویو کے دوران سام آلٹمین نے عندیہ دیا ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے سمارٹ فونز کے متبادل پر کام کیا جا رہا ہے۔جاپانی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپن اے آئی کمپنی سمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر چیٹ جی پی ٹی ہارڈ وئیر ،یعنی ڈیوائسز تیار کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نےتوقع ظاہرکی ہے کہ وہ شراکت داری کرکے چیٹ جی پی ٹی اے آئی ہارڈ وئیر ڈیوائس تیار کریں گے۔ اس ڈیوائس کو کب تک متعارف کرایا جائے گا اور یہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گی؟ اس حوالے سے انہوں نے کچھ نہیں بتایا، تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے ایسا ممکن ہے۔ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹ نئی ڈیوائسز کا استعمال زیادہ بہتر بنا سکیں گے اور ہوسکتا ہے کہ صارفین کو سکرینز کی ضرورت ہی نہ رہے۔
اوپن اے آئی واحد کمپنی نہیں جو سمارٹ فونز کے عہد کے خاتمے کی بات کر رہی ہے،بلکہ ایپل کی جانب سے بھی اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مبنی گلاسز کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ یہ ڈیوائس لوگوں کو آئی فون کے استعمال کو بھولنے پر مجبور کر دے گی۔
یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔