بادل برسیں گے یا سورج چمکےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
21

بادل برسیں گے یا سورج چمکےگا؟کراچی سے لیکر کشمیر تک آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بادلوں کا سسٹم موجود ہونے کے باوجود بارش کے امکانات بہت کم ہیں اور میدانی علاقوں میں سورج کا راج رہے گا، تاہم آزاد کشمیر کے بعض حصوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور لاہور سمیت کئی شہروں میں آج تیز ہوائوں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام ، مانسہرہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Leave a reply