انتہاپسندانہ نظریات اوردہشتگردی کیخلاف متحدہوکرجدوجہدجاری رکھیں گے،مریم نواز

0
14

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ انتہاپسندانہ نظریات اوردہشتگردی کےخلاف متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انتہاپسندانہ تشددکےانسدادکےعالمی دن پر اپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ہرقسم کےتشدد،انتہاپسندانہ رویےاوردہشتگردی کی شدید مذمت کرتےہیں،پاکستان نےانتہاپسندی اوردہشتگردی کےخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہرسطح پرانتہاپسندی اورعدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے،سرزمین پاک پرکسی بھی شدت پسندانہ سوچ کوپنپنےکی اجازت نہیں دیں گے،انتہاپسندانہ نظریات اوردہشتگردی کیخلاف متحدہوکرجدوجہدجاری رکھیں گے۔

Leave a reply