السعودیہ ایئر لائن کا اپنے عالمی نیٹ ورک میں نمایاں توسیع کا اعلان

0
12

سعودیہ ایئر کی جانب سے خوشخبری،سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے اپنے عالمی نیٹ ورک میں نمایاں توسیع کا اعلان کر دیا، جس کے تحت 2025 کے دوران فضائی کمپنی کے عالمی نیٹ ورک میں 10 سے زائد نئی منازل کا اضافہ کیا جائے گا۔
سعودیہ طویل عرصے سے پاکستان کو سعودی عرب سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا چلاآرہا ہے۔گزشتہ برس سعودی فضائی کمپنی کے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 16 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو دنیا کو جوڑنے اور بڑھتی ہوئی عالمی سفر کی طلب پوری کرنے کے حوالے سےالسعودیہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
نئی منازل میں یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات شامل ہوں گے۔سعودیہ کے عالمی نیٹ ورک کی توسیع پاکستانی مسافروں کو فائدہ پہنچائے گی اور انہیں پاکستان سعودی عرب سفر کیلئے مزید پروازیں، منزلیں اور سہولت فراہم ہوں سکیں گی۔
السعودیہ کے نیٹ ورک میں شامل ہونیوالے نئے مقامات میں ویانا (آسٹریا)، وینس (اٹلی)، لارناکا (قبرص)، ایتھنز اور براکلیون (یونان)، نیس (فرانس)، ملاگا (اسپین)، بالی (انڈونیشیا)، انطالیہ (ترکی)، العالمین (مصر) اور سلالہ (عمان) شامل ہیں۔
ترجمان السعودیہ کا کہنا ہے کہ یہ مقامات سعودیہ کے موجودہ چار براعظموں پر مشتمل 100 سے زائد عالمی نیٹ ورک کو مزید وسعت دیں گے۔

Leave a reply