ون ڈش کی خلاف ورزی کےواقعات پروزیراعلیٰ مریم نوازبرہم

0
16

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےون ڈش کی خلاف ورزی کےواقعات پربرہمی کااظہارکیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےڈپٹی کمشنرزکوون ڈش کی پابندی پرسختی سےعملدرآمد یقینی بنانےکاحکم دیا۔
ون ڈش پرپابندی کااطلاق فارم ہاؤسزاورپرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پربھی ہوگا،انتظامیہ کومتعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانٹیرنگ کاحکم بھی دےدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنےوالےوالدین پرمالی بوجھ بنتاہے،شادی کی تقریبات میں ایک سےزیادہ ڈش کےمنفی سماجی اثرات سامنےآتےہیں،انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پرپابندی ہرصورت یقینی بنائے۔

Leave a reply