پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئےنئی درخواست

0
12

تحریک انصاف نےمینارپاکستان پرجلسہ کرنےکی اجازت کےلئے ڈپٹی کمشنرلاہورکونئی درخواست دےدی۔
تحریک انصاف کے نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے22مارچ کو مینار پاکستان جلسے کرنے کی اجازت کیلئے درخواست دی ۔
درخواست کےمتن میں کہاگیاکہ 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے،پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔
درخواست کےمتن میں مزیدکہاگیاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،22مارچ کو پرامن جلسہ کریں گے، جلسے کا مقصد23 مارچ کے نظریئے کو فروغ دینا ہے۔

Leave a reply