دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟

0
6

ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر، دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں ۔مختلف لیکس کے مطابق ایپل کا نیا ڈیزائن آئی فون 17 ائیر نامی ماڈل میں متعارف کروایا جائے گا اوریہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔ اس فون کے ممکنہ ڈیزائن کے خاکے سامنے آئے ہیں، جس سے اس کے ڈیزائن کا اندازہ ہوتا ہے۔
میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق یہ آئی فون 17 ائیر کا حتمی ڈیزائن ہو گا۔ تصاویر سےعندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 17 ائیر بہت زیادہ پتلا ہوگا، جس کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ ایک سیاہ پٹی کی شکل میں دیا جائے گا۔فون میں بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا، جبکہ اس کے دائیں جانب فلیش دیا جائےگا۔اسی طرح تصاویر میں فون میں کیمرا کنٹرول بٹن اور ایکشن بٹن کی موجودگی کا عندیہ بھی ملتا ہے۔
اس سے قبل 9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 17 ائیر ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد پتلا ہوگا۔درحقیقت یہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے تیار کیا جانیوالا دنیا کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا ،جو کہ ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔
درحقیقت اس فون کا ڈیزائن ہی اسے صارفین کیلئے زیادہ پرکشش بنائے گا، وگرنہ فیچرز کے لحاظ سے یہ سٹینڈرڈ ماڈل سے زیادہ خاص نہیں ہوگا۔ابھی تک اس آئی فون کا آفیشل نام معلوم نہیں، بس لیکس میں اسے آئی فون 17 ائیر کا نام دیا گیا ہے، جبکہ کچھ رپورٹس میں اسے آئی فون 17 سِلم کا نام بھی دیا گیا ہے۔ آئی فون 17 سیریز کو رواں سال ستمبر میں متعارف کروایا جائے گا۔

Leave a reply