چیمپئنزٹرافی:بھارت کیخلاف ٹاس جیت کربنگلہ دیش کابیٹنگ کافیصلہ

0
11

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف بنگلہ دیش نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
دبئی میں کھیلےجارہےچیمپئنزٹرافی کےدوسرےمیچ میں بنگلہ دیش کےکپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےبنگلہ دیش کےکپتان نجم الحسن شانتو کاکہناتھاکہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنزسکور کرسکیں۔
بھارتی کپتان روہت شرماکاکہناتھاکہ ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔کوشش ہوگی بنگال ٹائیگرز کیخلاف اٹیک کریں اور میچ میں فتح سمیٹیں۔
بنگلادیش ٹیم:
کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن شامل ہیں۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا اور محمد شامی ٹیم کاحصہ ہیں۔

واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگا ایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply