امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پرآرہی ہے،ڈونلڈٹرمپ

0
9

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پرآرہی ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ اورکرپٹوکرنسی کی قدرمیں ریکارڈ اضافہ ہوا،پہلےدن ہی فارن فنڈنگ منجمدکردی،وفاقی بھرتیوں پرپابندی لگائی ،ہم نے4ہفتوں کےدوران انتظامیہ میں بہت اہم تبدیلیاں کیں،بائیڈن انتظامیہ چارسال میں کوئی تبدیلی نہ لاسکی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ امریکہ خوبصورت ملک ہے،لوگوں کویہاں رہناچاہیے،ایلون مسک نےمحکمہ حکومتی کارکردگی میں سربراہ کےطورپربہت اچھاکام کیا،ہمیشہ ہائی آئی کیورکھنےوالےلوگوں کوپسندکرتا ہوں،ٹیکس دہندگان کےضائع ہونے والے اربوں ڈالربچارہےہیں۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ اس رقم کوملک پرقرضوں کابوجھ کم کرنےکےلئےاستعمال کریں گے،سرکاری اخراجات میں کمی اورمیکسیکوسرحدکومحفوظ بنایا،ٹیرف لگانےسے امریکی تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔

Leave a reply