پائیداراورمؤثرپالیسیوں سےہی پاکستان ترقی کرےگا،محمداورنگزیب

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ پائیداراورمؤثرپالیسیوں سےہی پاکستان ترقی کرےگا۔
فیصل آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ کسٹمزسےکرپشن ختم ہوگئی ہے،مزیدبہتری کی گنجائش ہے،ٹیکس کادائرہ کاربڑھانےسےقومی خزانےکابوجھ کم ہواہے، بیرون ممالک کمپنیوں کاپاکستان پراعتمادبڑھ رہاہے،چیف جسٹس سےدرخواست کی تھی جتنےبھی کیس رکےہیں انہیں کلیئرکریں ،ہم ان کےاحسان مندہیں کمیٹی بنائی ہےتیزی سےفیصلے کریں ، ٹیکس کے کیسزجلدی حل ہوجائیں گے،ٹیکس کاپیسہ اداروں کےخسارےمیں جاتاہےتوعوام کانقصان ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پائیداراورمؤثرپالیسیوں سےہی پاکستان ترقی کرےگا،ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،پالیسی ریٹ کم ہونےسےکاروباری افرادکوفائدہ ہوا،ہمیشہ یہی بات آتی ہےکہ معاشی استحکام آگیاہے تواسے آگے کیسے برقرار رکھا جائے،معیشت میں بنیادی اسٹرکچرل،اصلاحات نہیں کرینگےتو بات آگےنہیں چل پائےگی۔
محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ مہنگائی کی شرح کم ہوکرسنگل ڈیجٹ پرآگئی ،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نےبلندیوں کوچھواہے،وزیراعظم اوران کی ٹیم ملکی ترقی کےلئے کام کررہی ہے،اصلاحات سےٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہواہے،ایف بی آرمیں تبدیلی لارہےہیں۔
پاکستان ترقی وخوشحالی کےراستےپرگامزن ہے،وزیراعظم
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سینیٹرقاسم رونجھوسینیٹ کی رکنیت سےمستعفی
اکتوبر 22, 2024 -
مصنوعی ذہانت کےدور میں سٹوری ٹیلنگ سکل کا مستقبل کیا؟
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔