
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے دلچسپ فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔فیچر کی آزمائش فی الحال چند مخصوص صارفین کیلئے کی جا رہی ہے۔
واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹس میں دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو شامل کرنے کے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔اس وقت انتظامیہ کی طرف سے صرف بزنس صارفین کو اپنی ویب سائٹ یا دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس جوڑنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ عام صارفین کو پہلے یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی،تاہم اب واٹس ایپ نے عام صارفین کیلئے بھی اس فیچر کو متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے اور اس کی آزمائش جاری ہے۔
ٹیکنالوجی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش فی الحال چند مخصوص صارفین کیلئے کی جا رہی ہے، لیکن امکان ہے کہ جلد ہی یہ فیچر مزید واٹس ایپ صارفین کے لیے میسر ہو گا۔
اس نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کا ہر عام صارف اپنے پروفائل میں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس شامل کر سکے گا، بالکل اسی طرح جیسے فیس بک پر انسٹاگرام، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لنک کیا جا سکتا ہے۔آزمائشی مرحلے میں ابھی صرف انسٹاگرام اکاؤنٹ کا لنک شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم امید ہے کہ فیچر کے مکمل اجرا کے بعد ایکس ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس شامل کرنے کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارہ میرا کی انگریزی نے برطانیہ داخلے پرپابندی لگوادی
فروری 12, 2025 -
وزارت خزانہ کے تین امیدوار.ڈار.الانہ.جہانزیب
فروری 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔