آڈیولیک کیس:علی امین گنڈاپورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

0
17

آڈیولیک کیس میں عدالت نےوزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کےخلاف آڈیولیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نےکی۔علی امین گنڈاپورکےوکیل راجہ ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورعدالت میں پیش نہ ہوئے،جبکہ شریک ملزم اسدفاروق عدالت میں پیش ہوئےاورحاضری لگائی۔
عدالت نےعلی امین گنڈاپورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئےکیس کی مزیدسماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔
یادرہےکہ علی امین گنڈاپورکےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply