واٹس ایپ کا پیغامات کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنیوالا نیا فیچر متعارف

0
18

واٹس ایپ کا پیغامات کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنیوالا نیا فیچر متعارف،دنیا بھر میں انسٹنٹ میسجنگ کیلئے مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نےاپنانیا فیچروائس میسج ٹرانسکرپٹ کو متعارف کروا دیا۔
جو صارفین کو موصول شدہ وائس میسجز کو تحریری متن میں پڑھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔واٹس ایپ کا یہ جدید فیچر صارفین کے موصول شدہ وائس میسجز کو خودکار طریقے سے تحریری شکل میں بدل دیتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی صارف کو کوئی وائس میسج موصول ہوتا ہے، تو وہ اسے سننے کی بجائے تحریری طور پر پڑھ بھی سکتا ہے۔
یہ فیچر خاص حالات میں کافی مفید ثابت ہوگا۔واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارف کے موبائل ڈیوائس پر ہی وائس میسج کا ٹرانسکرپٹ یا نقل تیار کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس عمل میں کسی سرور پر ڈیٹا محفوظ نہیں کیا جاتا۔یعنی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی بدولت صارف کے وائس میسج اور ان کا متن مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے، اس کے ساتھ ہی بھیجنے والا وائس میسج کو لکھا ہوا نہیں دیکھ سکتا، صرف وصول کرنیوالے کو ہی اس کی رسائی حاصل ہوگی۔
اس سہولت سے خاموش ماحول میں وائس میسجز کو بغیر سنے، سمجھنے کی سہولت کے علاوہ پیغام کی آسانی سے کاپی پیسٹ کی سہولت اور خاص طور پر اہم معلومات محفوظ رکھنے کے لیے بہترین فیچرثابت ہوگا۔اس کے ساتھ بہت زیادہ شور والی جگہ پر سننے میں دشواری کا سامنا کرنیوالے صارفین کیلئے بھی یہ ایک زبردست آپشن ثابت ہو گا۔
میٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے اس فیچر کومتعدد زبانوں میں ممکنہ سپورٹ فراہم کر کے کمیونیکیشن کو مزید بہتر بنائے گا۔یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کےوائس میسج ٹرانسکرپٹ فیچر کو صارفین کیلئے ایک انقلابی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply