وفاقی نظامت تعلیمات نے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا

0
17

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، وفاقی نظامت تعلیمات نے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ۔
وفاقی نظامت تعلیمات نے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک تدریسی اوقات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں رمضان کے دوران تعلیمی اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، جہاں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک تعلیم دی جائے گی۔
ڈبل شفٹ سکولز میں پیر سے جمعہ تک تدریسی اوقات صبح 8 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے۔ایوننگ شفٹ کے تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک کلاسز دوپہر 12:30 سے 4:30 بجے تک ہوں گی، جبکہ جمعہ کے دن کلاسز کا وقت 1:30 سے 4:30 بجے تک ہو گا۔

Leave a reply