امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ایک بارپھریوکرینی ہم منصب پرتنقید

0
14

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بارپھریوکرینی ہم منصب پرتنقیدکے نشتر برسا دئیے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نےبیان دیاکہ روس کےساتھ جنگ بندی بہت دورہے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےزیلنسکی کےبیان کوبدترین قراردےدیا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کازیلنسکی کےبیان پرردعمل دیتےہوئے کہناتھاکہ امریکااسےزیادہ دیرتک برداشت نہیں کرےگا،یہ آدمی اس وقت تک امن نہیں چاہتاجب تک اسےامریکاکی حمایت حاصل ہو،یورپ نے زیلنسکی کےساتھ ملاقات میں صاف کہاکہ وہ امریکاکےبغیرکام نہیں کرسکتے۔
یادرہےکہ چندروزقبل دونوں رہنماؤں  کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی،جہاں پرڈونلڈٹرمپ اوریوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کےدرمیان تلخ کلامی سےماحول کافی ناخوشگوارہوگیاتھا، دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیےتھے۔آخرمیں ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھاڑپلادی تھی۔

Leave a reply