
یوٹیوب ویڈیو شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا نیا فیچرمتعارف،یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کیلئےآرٹی فیشل انٹیلی جنس کا نیا فیچر شامل کر لیا۔
نئے ویڈیو جنریشن ماڈل سے مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز کلپس تیار کی جا سکیں گی، جنہیں یوٹیوب شارٹس ویڈیوز میں شامل کیا جا سکے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹول کا استعمال ایسی فوٹیج شامل کرنے کیلئے کیا جا سکتا ہے ،جو خیال کو حقیقت میں بدلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈریم سکرین پہلے صرف تخلیق کاروں کو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پس منظر یا بیک گراؤنڈ شامل کرنے کی اجازت دیتا تھا، تاہم اب یوٹیوب شارٹس میں بھی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز بنائی جا سکیں گی۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ گوگل ڈیپ مائنڈ کے تازہ ترین ویڈیو جنریشن ماڈل ویو 2 کو ڈریم سکرین کے ساتھ ضم کر رہا ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین شارٹس میں سٹینڈ الون ویڈیوز تیار کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کو فوٹیج بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ویو2ٹول ایک ٹیکسٹ ٹو ویڈیو جنریٹرہے، لہٰذا صارفین آسانی سے لکھ کر وہ ویڈیو تخلیق کروا سکیں گے، جوان کا خیال یا تخلیق ہو گا، جبکہ ویڈیو تخلیق کرنے کا کام ویو 2 اے آئی ماڈل کرے گا۔
ویو 2 کو دسمبر 2024 میں متعارف کروایا گیا، جو ویو اے آئی ماڈل کا جدید ورژن ہے۔ ڈیپ مائنڈ کا دعویٰ ہے کہ ویو 2 سے تیار کردہ ویڈیوز حقیقت سےانتہائی قریب ہوں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوگل میپس میں صارفین کیلئے بڑی تبدیلی متعارف
مئی 15, 2024 -
لڑکیوں کے ہاسٹل پر چوہوں کا حملہ ، کئی طالبات زخمی
جولائی 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔