قومی ترقی کیلئےخواتین کوبااختیاربناناناگزیرہے،صدر آصف زرداری

0
28

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ قومی ترقی کےلئےخواتین کوبااختیاربناناناگزیرہے۔
خواتین کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ خواتین ہماری آبادی کانصف حصہ ہیں،خواتین معاشرتی،اقتصادی اورسیاسی ترقی میں اہم کرداراداکررہی ہیں،خواتین کو تعلیم ،معاشی مواقع اورقائدانہ کرداردیناہوگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ قومی ترقی کےلئےخواتین کوبااختیاربنانا ناگزیر ہے، ہمیں ہمہ جہت اورمساوات پرمبنی معاشرہ تشکیل دیناہے،خواتین کی تعلیم،صحت ا ورحقوق کی حفاظت کےلئےمزیداقدامات کی ضرورت ہے۔
صدرمملکت کاکہناتھاکہ کاروباری اورنجی شعبےکوخواتین کےلئےمساوی مواقع فراہم کرناچاہیے،پاکستان عالمی معاہدوں کےمطابق خواتین کےحقوق کےفروغ کےلئےپُرعزم ہے،خصوصی عدالتوں اورہیلپ لائنز کےقیام سےخواتین کےتحفظ میں مددملی ،پاکستان نےمختلف شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لئے اقدامات کیےہیں۔

Leave a reply