سوشل میڈیاپرمنفی پروپیگنڈےکاالزام ،عمرایوب اورعلیمہ خان طلب

0
5

سوشل میڈیاپرمنفی پروپیگنڈےکےالزام میں جےآئی ٹی نے قائدحزب اختلاف عمرایوب اورعلیمہ خان کو طلب کرلیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ سوشل میڈیاپرمنفی پروپیگنڈاسےمتعلق تحریک انصاف کے دورہنماؤں کوطلبی کےنوٹس جاری کردئیےگئے،جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کونوٹس موصول ہوئےہیں۔
ذرائع کےمطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو آج 12 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کوکل طلب کیاگیاہے۔
حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آبادکر رہے ہیں۔جبکہ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

Leave a reply