افسوس ہےدہشتگردی کیخلاف جوکامیابی حاصل کی ہم وہ کھو بیٹھے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہے کہ افسوس ہےدہشتگردی کیخلاف جوکامیابی حاصل کی ہم وہ کھوبیٹھےہیں،ہم اس قت ماضی سےزیادہ خطرناک دورسےگزاررہےہیں۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہواجس میں اپوزیشن نے بھر پور احتجاج اورنعرےبازی کی ۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھاکہ پاکستان میں دہشتگردی کامسئلہ نیانہیں ہے،پاکستان میں دہشتگردی کاشکارپیپلزپارٹی بھی رہی ہے،پیپلزپارٹی ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے، مذہبی دہشتگردی ہویاسیاسی پیپلزپارٹی نےمخالفت کی،دہشتگردی کی وجہ سے پیپلز پارٹی اورپاکستان نےبہت نقصان اٹھایاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جب میں بچہ تھاتب سےدہشت گردی دیکھتا ہوا آرہا ہوں، جب ایک سال کاتھا تو مجھے وزیراعظم کےگھرسےاغواکرنےکی کوشش کی گئی،اس واقعہ کےبعدشہیدبینظیربھٹونےمجھےلندن میں رکھا،ہم اس قت ماضی سےزیادہ خطرناک دورسےگزاررہےہیں،دہشت گردی کےخلاف ہرطبقےنےقربانی دی،سیاسی قیادت،عام شہری،فوجی قیادت سےلیکرپولیس افسران تک سب نےقربانیاں دیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ بینظیربھٹودہشتگردی کےواقعہ میں شہید ہوئیں، پاکستان کودہشتگردی سےپاک کردیاگیاتھا،ہم دہشتگردی کیخلاف تمام کامیابیاں کھوبیٹھےہیں،ہماری کمزوریوں کافائدہ دہشتگرد اٹھارہےہیں،عوام اورفوج نے پاکستان کودہشتگردوں سےپاک کرکےدکھایا،جوپوری دنیاکی افواج افغانستان میں نہ کرسکی وہ پاکستانی عوام اورفوج نےکردکھایا،پاکستان نےجنگ میں اپناحصہ ڈال کردہشتگردوں سےپاک کردیاتھا،کامیاب کلیئرنس آپریشن پرمسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،سانحہ اےپی ایس کےبعدمتحدہوکرہم نے دہشتگردوں کی کمرتوڑی تھی،افسوس ہےدہشتگردی کےخلاف جوکامیابی حاصل کی ہم وہ کھوبیٹھےہیں۔
جعفرایکسپریس حملہ:قومی اسمبلی میں متفقہ قراردادمنظور
مارچ 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔