محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

0
4

گرج چمک کیساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے16 مارچ تک بارشوں کے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ کوئٹہ ،زیارت،چمن ،لورالائی،سبی اورقلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہےجبکہ قلعہ سیف اللہ،قلات ،موسیٰ خیل اورژوب میں بارش کاامکان ہے،اُدھر راولپنڈی،اٹک،جہلم ،چکوال،بھکر اورلیہ میں بھی بارش کاامکان ہےجبکہ منڈی بہاؤالدین،سرگودھا،میانوالی اورخوشاب میں بارش متوقع ہے،گجرات،سیالکوٹ،نارووال،لاہور،گوجرانوالہ اورفیصل آبادمیں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ساہیوال اورشیخوپورہ میں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہےجبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں بارش کی توقع ہے،ڈیرہ غازی خان،رحیم یارخان اوربہاولپورمیں چندمقامات پربارش متوقع ہے،جیکب آباد،کشمور،لاڑکانہ اورسکھرمیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق چترال،دیر،سوات،کوہستان،شانگلہ،بٹگرام اورمانسہرہ میں بارش کی توقع ہےجبکہ ایبٹ آباد،نوشہرہ،صوابی ،مردان،بونیر،پشاوراورکوہاٹ میں بارش متوقع ہے، کرک، بنوں، ڈیراسماعیل خان،باجوڑ،مہمند،کرم ،خیبر اوروزیرستان میں بارش کاامکان ہے،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے،آزادکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔

Leave a reply