
پاکستان شوبزانڈسٹری کےسٹاراداکاراحمدعلی بٹ نے سنیما گھروں کی بحالی کےلئےاہم مشورہ دےدیا۔
شوبزانڈسٹری کےسٹاراداکاراحمدعلی بٹ نےفوٹواینڈویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاونٹ پرایک سٹوری شیئرکی جس میں انہوں نےتیزی سے بند ہونے والے سنیما گھروں کی دوبارہ بحالی کاذکرکیا۔
احمدعلی بٹ نےکہاکہ بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کی فلمیں سنیما گھروں کی بقا کیلئے اہم ہیں۔انہوں نےکہاکہ مقامی سنیما کو سپورٹ کرنے کی ضرور ت ہےاور قرار دیاکہ انڈسٹری کو زندہ رہنے کے لیے دنیا بھر سے فلموں کی ضرورت ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ہمارے سنیما کو فلموں کی ضرورت ہے ہالی ووڈ، بالی ووڈ، لالی ووڈ، کالی ووڈ یا پھر کوئی بھی اور ہم مزید سنیما گھروں کو بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے‘۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔