جدید سائنس نے طب کی دنیا میں ایک نیا سنگ ِمیل عبور کرلیا

0
3

میڈیکل کے شعبے میں انقلاب برپا،جدید سائنس نے طب کی دنیا میں نیا سنگ ِ میل عبور کرلیا۔صرف 4 گھنٹے میں 90 فیصد زخم ٹھیک کرنیوالا جِلد نما جیل تیار کرلیا گیا۔
فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی اور جرمنی کی یونیورسٹی آف بائرُتھ کے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز شفایاب کرنیوالا ہائیڈروجیل تیار کر لیا ہے، جو صرف چار گھنٹوں میں 90 فیصد زخم کو ٹھیک کر سکتا ہے اور 24 گھنٹوں میں زخموں کی مکمل بحالی ممکن بنا دیتا ہے۔
یہ نیا جیل قدرتی انسانی جلد کی خصوصیات کو نقل کرتا ہے اور زخموں کی تیز رفتار شفا، مصنوعی جلد کی ترقی اور طبی احیاء (Regenerative Medicine) میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتا ہے۔انسانی جلد قدرتی طور پر لچکدار، مضبوط اور خود کو ٹھیک کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے، لیکن سائنسی دنیا کیلئے اب تک ایسا کوئی مصنوعی مواد تیار کرنا مشکل رہا تھا، جو ان تمام خصوصیات کو یکجا کر سکے، تاہم اس تحقیق میں سائنسدانوں نے نانو شیٹ سے مزین پولیمر اینٹینگلمنٹ کا استعمال کیا، جس سے ایک منظم اور مضبوط ہائیڈروجیل تیار کیا گیا۔
یہ جیل عام ہائیڈروجیلز کے برعکس نہایت مضبوط اور منظم ڈھانچے پر مشتمل ہے، جس میں انتہائی باریک مٹی کے نینو شیٹس (Clay Nano-sheets) کو شامل کیا گیا ہے۔ اس عمل سے جیل میں موجود پولیمر کی زنجیریں آپس میں مضبوطی سے جُڑ جاتی ہیں، جس سے یہ نا صرف یہ میٹریل زیادہ پائیدار بن جاتا ہے، بلکہ خود کو دوبارہ مرمت کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لیتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین ِطب کا کہنا ہے کہ یہ جلد نما ہائیڈروجیل نا صرف زخموں کی تیز رفتاری سے شفا میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، بلکہ ادویات کی ترسیل، نرم روبوٹکس اور مصنوعی اعضا جیسے جدید سائنسی شعبوں میں بھی انقلاب برپا کر سکتا ہے۔

Leave a reply