فیس بک کا صارفین کیلئے پیسے کمانے کا ایک اور آسان طریقہ متعارف

0
3

فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،میٹا کی زیر ملکیت ایپ نے پیسے کمانے کا ایک اور آسان طریقہ متعارف کروا دیا۔
کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین فیس بک سٹوریز پر ملنے والے ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔کمپنی نے یہ نیا آپشن عالمی سطح پر ان ڈیجیٹل کرئیٹرز کیلئے متعارف کروایا ہے، جو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصّہ ہیں،یعنی صارفین اگر اپنی کسی بھی ویڈیو یا ریل کا کچھ حصّہ اپنی فیس بک سٹوری کی صورت میں شیئر کرتے ہیں تو اس سٹوری پر ملنے والے ویوز سے بھی پیسے کمائے جا سکیں گے۔
اس کےعلاوہ صارفین عام زندگی کے بارے میں بھی اپنی فیس بک سٹوری پر کچھ شیئر کرتے ہیں تو اس پر ملنے والے ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔
اس حوالے سے میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک سٹوریز کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع صارفین کو مواد کی کارکردگی کی بنیاد پر ملے گا، لیکن انہیں اس کیلئے ویوز کی کسی مخصوص حد کو حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
میٹا کے ترجمان کے مطابق فیس بک کے اس نئے پروگرام کا مقصد صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کیلئے زیادہ سے زیادہ مواد تیار کریں۔

Leave a reply