چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی شخصیت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثرات

مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنیوالے ہو جائیں خبردار، ہوشیار، چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی شخصیت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثرات کا انکشاف کیاہے۔
دنیا بھر میں کروڑوں افراد اب روزانہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں، تاہم ایک تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ وقت تک استعمال کرنے سے کسی فرد پر مرتب ہونیوالے منفی اثر کا انکشاف ہوا ہے۔
ایم آئی ٹی میڈیا لیب اور چیٹ جی پی ٹی تیار کرنیوالی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے کیے جانیوالے الگ الگ تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد چیٹ جی پی ٹی پر زیادہ وقت گزارتے ہیں، وہ تنہائی کو زیادہ محسوس کرتے ہیں۔اوپن اے آئی کی تحقیق میں چیٹ جی پی ٹی پر 4 کروڑ سے زائد رابطوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا اور صارفین سے سرویز بھی کیے گئے۔
ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی تحقیق میں چیٹ جی پی ٹی صارفین کو 4 ہفتوں تک مانیٹر کیا گیا۔ایم آئی ٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی سے ٹیکسٹ یا وائس سے بات کرنے سے کسی فرد کے جذبات پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ استعمال کرنے سے تنہائی کا احساس بڑھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایسا چیٹ جی پی ٹی سے ٹیکسٹ کے ذریعے رابطہ کرنیوالے افراد میں زیادہ عام ہے، جبکہ وائس موڈ پر یہ اثر کم ہوتا ہے۔اوپن اے آئی کی اس تازہ ترین تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی سے جذباتی گفتگو ابھی زیادہ عام نہیں، تاہم اس سے یہ ضرور عندیہ ملتا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس سے بات چیت کرنے سے صارفین کی نفسیات پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
طاقتور ترین بیٹری کا حامل سمارٹ فون متعارف
اپریل 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔