محکمہ موسمیات کی رمضان کے آخری عشرے میں بارشوں کی پیشگوئی

0
33

ملک بھر میں آج سے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نےرمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے 27 مارچ تک بیشترعلاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیاہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان جبکہ چندمقامات پربارش کی توقع ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزو ی ابرآلود اور تیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہےجبکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،مری،گلیات ،راولپنڈی، اٹک ،چکوال،جہلم اورحافظ آبادمیں بارش کاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کی توقع ہےاوربلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply