عید الفطرکی طویل تعطیلات کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

0
28

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،عید کی تعطیلات کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردئیےگئے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں،اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولز صبح 8 بجے لگا کریں گے ،چھٹی ڈیڑھ بجے ہو گی، جبکہ سنگل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز 12 بجے چھٹی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ میں صبح 8 بجےسکولز لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12 بجے ہو گی ،جبکہ ڈبل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
اس کے علاوہ سیکنڈ شفٹ میں سکولز دوپہر 1 بجے لگیں گے،چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی، سیکنڈ شفٹ میں جمعہ کے روز سکول اڑھائی بجے لگا کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا اور 15 اکتوبر تک نافذ رہیں گے۔

Leave a reply